اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی دستوں نے المرخ کے علاقے میں ایک جوان پر گولی چلا دی۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی دستوں نے فاضل عباس نامی جوان پر تین گولیاں چلائیں جو اس کی ٹانگوں اور کمر میں لگیں۔انسانی حقوق تنظیم کے رکن یوسف المحافظہ کا کہنا ہے کہ فاضل عباس کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے ہسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ فاضل عباس کے اہل خانہ کو اس کو ملنے سے روک دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 495085
آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی دستوں نے المرخ کے علاقے میں ایک جوان پر گولی چلا دی۔